دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر نجی ہوا بازی کمپنی انڈیگو ایئر لائنز کے 10 طیاروں میں آج بم ہونے کی اطلاع ملنے سے افرا تفری مچ گئی۔
پولیس کے ڈپٹی کمشنر دنیش کمار گپتا نے بتایا کہ صبح تقریبا 10 بجے چنئی میں ایئر لائنز کے کال
سینٹر میں انڈیگو کے 10 طیاروں میں بم ہونے کی اطلاع دی گئی۔
اس کے بعد سرینگر سے دہلی آنے والا انڈیگو طیارے کی نمبر 6 ای 853 اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترا، جسے خالی جگہ پر لے جاکر تمام مسافروں کو طیارے سے اتار لیا گیا اور تلاشی لی گئی۔